شعیب اختر کیرون پولارڈ کے دیوانے ہو گئے

March 05, 2021

ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے لگا کے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنا لیا تھا تاہم اب پولارڈ کے مداحوں کی فہرست میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کیرون پولارڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے شاندار اننگز کی مبارکباد دی اور دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیرون پولارڈ کی اننگز دیکھ کر مزہ آگیا، شائقین کرکٹ نے بھی کیرون پولارڈ کی اننگز کو خوب انجوائے کیا ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔


کیرون پولارڈ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔