مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

March 05, 2021

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ کی بھارتی پنجاب کے وزیر کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میںمقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ نے بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں فاروق عبداللّہ نے امریندر سنگھ کے ساتھ بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاروق عبداللّہ اور امریندر سنگھ مقبول ترین بالی ووڈ گیت ’گلابی آنکھیں‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔