پنجاب اسمبلی، وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث

March 05, 2021


پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں گئیں، اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی کی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث کے دوران ایوان میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔

اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں پیش کیے گئے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں اور کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی کی۔

اس سے متعلق عثمان مخدوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلایا۔

جس پر پینل آف چئیرمین میاں شفیع کا کہنا تھا کہ وفاق کا معاملہ یہاں آپ کیوں اٹھا رہے ہیں۔

اس دوران رکن پنجاب اسمبلیراجہ بشارت نے کہا کہ طے ہوا تھا کوروناوائرس میں کورم پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا جائے گا۔