پی ڈی ایم کا اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

March 05, 2021

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل کے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا سیاسی صورتحال کے تناظر میں کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔


پی ڈی ایم کے بائیکاٹ کے فیصلے کا اعلان تھوڑی دیر میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔