اعظم خان کی گلوکاری نے ڈیل اسٹین کو مداح بنا دیا

March 06, 2021

کراچی (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیل اسٹین، اعظم خان کی موسیقی کے مداح ہوگئے۔ڈیل اسٹین نے اپنے سوشل میڈیا پر اعظم خان کی گٹارنگ اور گلوکاری لائیو نشر کردی۔ ڈیل اسٹین نے گفتگو میں اعظم خان کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔اعظم خان نے ڈیل اسٹین کو مشہور برطانوی بینڈ ’کولڈ پلے‘کا گانا’یلو‘ گنگنا کر سنایا۔ڈیل اسٹین اور اعظم خان کا تعلق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔