سنیئر ہاکی کیمپ کا منگل سے آغاز

March 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی سینئر ہاکی کھلاڑیوں کا کیمپ 9 سے 20 مارچ تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ 12 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید ، اجمل خان لودھی کوچنگ جبکہ محمد عابد امین فزیکل ٹرینر ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں امجد علی، منیب الرحمن گول کیپر، مبشر علی، اظفر یعقوب، عمر بھٹہ ، ابوبکر محمود، علی شان، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، تنظیم الحسن، رانا سہیل ریاض،حمزہ شامل ہیں۔