مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

March 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے فیز 7 خیابان عباسی میں نالے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں ہیں جبکہ متوفی کے قبضے سے شناخت کی کوئی چیز بھی نہیں ملی ہے ۔نیو کراچی کے علاقے بشیر چوک سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ ملیرسٹی تھانے کی حدود کھوکھراپار اردونگر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی شناخت52 سالہ محمد عامر کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔