پوپ فرانسس آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے نجف پہنچ گئے

March 06, 2021

عراق کے دورے پر آئے پوپ فرانسس آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے نجف پہنچ گئے۔

پوپ فرانسس آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے نجف میں موجود ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

اسکے بعد پوپ فرانسس قدیم شہر اُر میں ایک بین المذاہب سروس کی میزبانی کریں گے، جہاں وہ عراق کی دیگر اقلیتی برادری کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس چار روزہ دورے پر گزشتہ روز عراق پہنچے تھے۔