افغانستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا، 14 افراد ہلاک

March 06, 2021

افغانستان میں صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالیں جبکہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔