کھانا تیار نہ کرنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

March 07, 2021

قاہرہ (جنگ نیوز )مصری شہری نے کھانا تیار نہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔