مزار قائد بیحرمتی کیس، SSP انویسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کرانے کا حکم

March 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی ازسرنو تحقیقات کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 25 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔