جہلم میں چھ افراد کی خاتون سے زیادتی

March 07, 2021

جہلم میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں چھ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھلوال کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کامران اور اس کے پانچ ساتھیوں نے اپنے ڈیرے پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان کو جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔