سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

March 07, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اور زوئیدہ میں آپریشن کیے، آپریشنز میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی بسم اللّٰہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب عرف ڈنگ شامل ہے۔

آپریشن میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے کمانڈر مولوی محبوب اور میر سلام بھی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبدالآدم زیب سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی 20 سے زائد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالاآدم زیب حکومتی املاک پر آئی ای ڈی حملوں، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مولوی محبوب اور میر سلام، بیت اللّٰہ محسود اور دیگر ٹی ٹی پی کمانڈرز کے قریبی ساتھی تھے۔