سکھر، جے یو آئی (ف) اجلاس اختتام پذیر، لانگ مارچ کا جائزہ

March 08, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام ف کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس جامعہ حمادیہ منرل گاہ سکھر میں اختتام پزیر ہوگیا۔اجلاس میں لانگ مارچ سمیت اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پارٹی فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ جے یو آئی سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ سندھ سے شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔