کیٹی پرائس کی بیٹی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کردیا گیا

March 08, 2021

برطانوی ماڈل اور اداکارہ کیٹی پرائس کی 13 سالہ بیٹی ٹیامی کا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹیامی نے اپنے اکاؤنٹ پر لگنے والی پابندی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط پوسٹ نہیں کیا تھا پھر بھی اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

کیٹی پرائس کی بیٹی نے پابندی سے متعلق موصول ہونے والے پیغام کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی اور لکھا کہ میں کچھ غلط نہیں کر رہی لیکن پھر سے، کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے۔

اس سے قبل بھی کیٹی پرائس کی بیٹی کے اکاؤنٹ کو 2 مرتبہ بند کیا گیا تھا۔