ریا چکروتی کی طویل مدت بعد سوشل میڈیا پر واپسی

March 08, 2021

آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ادکارہ ریا چکرورتی طویل مدت بعد سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے تقریباً 7 ماہ بعد اپنے سوشل میڈیا پر کوئی پیغام شیئر کیا ہے۔


آج انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے، شیئر کردہ تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

کیپشن میں ریا چکرورتی نے لکھا کہ ’میرا صبر، میرا ایمان اور میری طاقت میری والدہ ہیں۔‘

خیال رہے کہ بھارتی اینٹی ڈرگ ایجنسی (این سی بی) کی جانب سے آنجہانی ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سمیت 32 افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ سال جون میں خود کشی کرنے والے ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اُن کے بھائی شویک سمیت 33 افراد کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔