قاسم جان سپردخاک، نمازجنازہ میں سیاسی، سماجی رہنماؤں کی شرکت

March 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ اور اے این پی کراچی کے سابق صدر قاسم جان کوپیرکو ہزاروں اشکبارآنکھوں کے سامنے عیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت۔ جن میں رکن قومی اسمبلی سیف الرحمٰن محسود،سرفراز احمد،اسلم افریدی، سردارخان، شاہجہانخان، قاری عثمان، یونس بونیری، اورنگزیب بونیری، رانا گل آفریدی، حنیف شاہ، نوراللہ ترین ،بیرسٹرعامرنواز وڑائچ، امان اللہ یوسفزئی، قادر خان ایڈوکیٹ، پرویز خان ایڈوکیٹ، شمروز خان، نوراللہ اچکزئی، زرداللہ حسن زئی، فدا کاکڑ، سردار طارق نیازی، حاجی سہیل خان، سخی افریدی، فردوس خان آفریدی،جمعہ گل خٹک،گلاب خان، عثمان خٹک، ساتھی اسحاق ،ادریس دیشان، رشیدخان اور دیگر شامل ہیں۔ سوئم منگل کو بعد نماز عصر غنی فٹ بال گرائوند پرانی سبزی منڈی میں ہوگا۔