اپوزیشن اثاثے اور حکومت اقتدار بچانے کیلئے قوت صرف کر رہی ہے،ایم ڈبلیو ایم

March 09, 2021

کراچی( پ ر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن زیدی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔صوبائی و وفاقی حکومتوں کے مابین اختیارات کی کھینچا تانی اور سیاسی چپقلش نے انہیں عوامی مسائل سے غافل کر رکھا ہے۔عوام کی مشکلات پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن اپنے اثاثے اور حکومت اپنا اقتدار بچانے میں اپنی ساری قوت صرف کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔