مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

March 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل کے علاقے اسکیم33 ملک سوسائٹی میں آئرن ورکس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اورلوہے کی راڈ لگنے سے2افراد زخمی ہوگئے اسپتال میں ان کی شناخت34 سالہ اسامہ اور 40 سالہ اخترکےنام سے کرلی گئی۔گلشن اقبال ،صابری ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ شفیع اللہ زخمی ہو گیا۔