تحقیق کے بغیر فردوس شمیم نقوی کی الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے، سردار رحیم

March 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے پی ٹی آئی رہنما ورکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق کے جی ڈی اے پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سردار رحیم نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا اپنے کچھ ارکان اسمبلی کے کرتوتوں پر پردہ ڈال کر جی ڈی اے پر ووٹ نہ ڈالنے کا الزام لگانے سے اتحاد مضبوط ہوگا یا کمزور؟ سردار رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی انکوائری مکمل کرلے اسکے بعد ہم سے بات کریں آپ کمیٹی بناتے ہیں یا اپنے ارکان سے حلف لیتے ہیں یہ آپ کی صوابدید ہے۔