اسٹاک مارکیٹ: سیاسی بے یقینی کے باعث زبردست مندی، 786 پوائنٹس کم

March 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سیاسی بے یقینی کے باعث شدید اتار چڑھائو کے بعد زبردست مندی ، کے ایس ای100انڈیکس 786پوائنٹس کم ہو گیا ، 76.79 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 109ارب 7کروڑ ایک لاکھ روپے کی نمایاں کمی ہوئی ، تاہم کاروباری حجم میں 44.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سیاسی بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں میں بھی بے چینی نظر آئی جس کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 46432تک ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں فروخت کا دباو برھنے سے ایک موقع پر 45ہزار کی حد گر تے ہوئے 44849پوائنٹس پر آگیا، تاہم اختتام پر کچھ ریکوری کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 786.29پوائنٹس کی کمی سے 45051.06پوائنٹس پر بند ہوا ، مندی کے باعث کے ایس ای30انڈیکس بھی 303.10 پوائنٹس کی کمی سے 19173.83پوائنٹس سے کم ہو کر 18870.73 پوائنٹس پر آگیا ، اور آل شیئرز انڈیکس 437.11پوائنٹس کی کمی سے 31402.02پوائنٹس سے گھٹ کر 30964.91 پوائنٹس ہو گیا ، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 405 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، 85کے بھاومیں اضافہ ، 311کے بھاو میں کمی اور 9کے بھاومستحکم رہے ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 109 ارب 7کروڑ ایک لاکھ 25ہزار روپے کی کمی سے 8082 ارب 97کروڑ 34 لاکھ 52ہزار روپے ہو گئی ، خرید وفروخت بڑھنے کے باعث کاروباری حجم 14کروڑ 26لاکھ 33ہزار شیئرز کے اضافے سے 45کروڑ 98لاکھ 70ہزار شیئرز پر پہنچ گیا ، مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ایز گارڈ نائن ، یونٹی فوڈ، ٹی آر جی ، پاک ریفائنری اور بائیکو پیٹرولیم سر فہرست رہے ۔