کار کی زد میں آکر راہگیرجاں بحق

March 09, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر) پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے سامنے تیز رفتار کار نے سٹرک کراس کرنے والے ناظم نامی شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا وہ چار بچوں کا باپ اور لیسکو کا ملازم تھا پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دی۔