میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری

March 09, 2021

میانمارمیں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مختلف شہروں میں آمریت اور مظاہرین پرکریک ڈاؤن کیخلاف مظاہرین مارچ کررہےہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ینگون میں رات کوکرفیو نافذ کرکےمظاہرین کی گرفتاری کیلئے گھرگھرتلاشی کا عمل کیاگیا۔

مظاہرین کرفیو کے باوجود ینگون کی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔