سعودی عرب: کورونا سے متاثرہ حج و عمرہ سیکٹر کیلئے پیکیج کی منظوری

March 09, 2021

سعودی عرب میں کورونا وبا سے متاثر حج و عمرہ سیکٹر کے کے لیے مراعاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس پیکیج کی منظوری دی، جس میں متعدد شعبوں میں حجاج اور معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سالانہ فیسوں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

پیکیج کے تحت حج و عمرہ اداروں سے وابستہ غیر ملکیوں کی اقامہ فیس 6 ماہ تک موخر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک سال تک قسطوں میں فیس ادا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔