سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

March 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مقامات کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔فیکٹری میں باڈی اسپرے تیار کیا جاتا ہے اور وہاں کافی مقدار میں کیمیکل موجود ہے ۔ عمارت تین منزلہ ہے ور چھت سے نکلنے والے آگ کے شعلے دور سے نظر آرہے تھے۔ رات گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔