17 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دے چکے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

March 12, 2021

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے، پورے پاکستان میں اب تک تقریباً 17 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا سیاست میں آنے سے پہلے ہیلتھ پر فوکس تھا، یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فاٹا، تھرپارکر، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے اخراجات سے غریب مریض غربت میں چلا جاتا ہے۔