بلوچستان، گیس دھماکے سے جاں بحق کان کنوں کی تعداد 6 ہوگئی

March 13, 2021

بلوچستان کے علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے آپریشن مکمل کرنے کے بعد کان کو سیل کردیا گیا۔

کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق کان کنوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 2 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق کان کنوں میں سے 4 کا تعلق چمن، 2 کا کوئٹہ اور مسلم باغ سے ہے۔

جاںبحق ہونےوالوں کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں، چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔