اللّٰہ کرے اپوزیشن استعفیٰ دے، بہت مزا آئےگا، پرویز خٹک

March 13, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ اللّٰہ کرے اپوزیشن استعفیٰ دے تو بہت مزا آئے گا۔ استعفوں کےبعد الیکشن لڑیں گے اور سب کو فارغ کردیں گے۔

نوشہرہ میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے عدم اعتماد کے علاوہ کوئی اور طریقہ قانون میں موجود نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب صاف اور شفاف طریقے سے ہوا۔ جس کو عدالت جانا ہے قانون پڑھ کرجائے۔ الیکشن ہم جیت چکے ہیں شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا۔