سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

March 14, 2021


سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے خوبصورت شہر سوات میں بارش و برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔

برفباری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کالام کا رُخ کر رہی ہیں جہاں وہ برفباری کے ساتھ ساتھ حسین مناظر سے بھی خوب لطف اٹھارہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوسکتی ہے۔