سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو مقبول

March 14, 2021

خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی دوست کی شادی میں بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

سائرہ یوسف نے اپنی مینیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عمیر سلیم نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔


سائرہ یوسف کی ویڈیو کو پرستاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو گرافر نے سائرہ کی بیٹی نورے کے ہمراہ بھی تصویر جاری کی ہے۔


واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں، شہروز سے سائرہ کی علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔