آئرلینڈ نے آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا

March 14, 2021

ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے پر آئرلینڈ نے آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روکا جارہا ہے، تاہم اس ویکسین اور خون جمنے کے کیسز میں تعلق کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویکیسن کا استعمال احتیاطی طور پر روکا جارہا ہے، آئرلینڈ کی نیشنل امیونائزیشن ایڈوائزری کمیٹی نے ناروے میں ویکسین لگوانے والے کئی افراد میں خون جمنے کے کیسز سامنے آنے پر ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روکنے کی سفارش کی تھی۔

ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ سمیت کئی یورپی ممالک آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔