چینی کمپنیوں پر حملے، بیجنگ کا میانمار سے اقدامات کا مطالبہ

March 14, 2021

میانمار میں احتجاجی مظاہروں کے دوران چینی کمپنیوں پر حملوں کی اطلاعات پر بیجنگ نے میانمار سے تشدد روکنے اور چینی کمپنیوں کی حفاظت کا مطالبہ کردیا۔

چینی سفارتخانے سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار تمام پُرتشدد کارروائیاں روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور چینی کمپینوں اور وہاں کام کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔