کوویڈ کے سبب اس سال بھی قومی گیمز نہ ہونے کا امکان

March 15, 2021

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز رواں سال بھی ہونے کے امکانات کم ہیں، پی او اے کی قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پی او اے کو بھیج دی ہے، کمیٹی نے ایس او اے کے سکریٹری جنرل احمد علی راجپوت کی سربراہی میں کوئٹہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل بلوچستان، سکریٹری کھیل نے کمیٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ انہیں جمنازیم اور میدانوں کی صورت حال کو درست کرنے جبکہ ایتھلیٹکس ٹریک کی حالت بہتر بنانے کے لئے وقت درکار ہے۔ دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل خالد محمود نے کہا ہے کہ کوویڈ کی تشویشناک صورت حال میںنہیں لگتا کہ اس سال کھیلوں کا انعقاد ہو سکے۔ قومی گیمز آخری بار 2019 میں پشاور میں ہوئے تھے۔