عورت مارچ کے متنازع نعروں اور بینرز کی تحقیقات جاری ہیں، نورالحق قادری

March 15, 2021

عورت مارچ کے متنازع نعروں اور بینرز کی تحقیقات جاری ہیں، نورالحق قادری

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورا الحق قادری کاکہنا ہے کہ عورت مارچ کے موقعے پر مبینہ منتازع بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ملوث کرداروں کیخلاف مقدمات دائر کرینگے، بینرز کو فوٹو شاپ کر کے نشر کرنیوالے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان عاشقان رسولﷺ کا ملک ہے یہاں پر شانِ رسالتؐ میں گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جاری مبینہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔