ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا، حد نظر صفر

March 15, 2021

کوئٹہ (آن لائن) ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا جس کے باعث تفتان میں حد نظر صفر ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے ریت کے طوفان نے ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کو متاثر کیا، تفتان میں ریت کے طوفان کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جبکہ گردونواح میں آر سی ڈی شاہراہ اور ریلوے لائن ریت سے اٹ گئی۔