ملک میں آبی ذخائر میں دستیاب پانی کی مقدار کم ہوگئی

March 15, 2021


ملک میں آبی ذخائر میں دستیاب پانی کی مقدار کم ہوگئی۔ فصل خریف کے شروع میں پانی کی 30 سے 35 فیصد تک قلت ہوسکتی ہے۔

خریف میں پانی کی دستیابی بڑی حد تک زیادہ بارش اور زیادہ برف پگھلنے پر منحصر ہوگی۔

خریف میں دستیاب پانی کے تخمینوں کی تیاری کیلئے ارسا ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس 25 مارچ کو متوقع ہے۔ سیزن کی بڑی فصلوں میں کپاس، چاول، مکئی اور گنا شامل ہیں۔