جنت مرزا کی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

March 16, 2021

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، فلم میں جنت مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹل لانچنگ تقریب کے شرکاء نے فلم کی کہانی کو بہت پسندکیا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ میں نے صائمہ نور اور دیگر سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں امید رکھتی ہوں کہ اس رہنمائی سے میری اداکاری میں نکھار آئے گا ۔