حکومت جانے والی نہیں، اگلی باری بھی PTI کی ہے، کامران بنگش

March 17, 2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کرنے والی پی ڈی ایم خود کھڈے لائن لگ گئی، حکومت جانے والی نہیں، اگلی باری بھی پی ٹی آئی کی حکومت کی ہے۔

پی ڈی ایم لانگ مارچ کے التواء پر خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گرانے والے آج عوام کی نظروں سے بھی گر گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ آغاز سے پہلے انجام کو پہنچ گیا، اس کا حشر استعفوں سے بھی بدتر ہوا ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ گھنٹوں تقریریں جھاڑنے والے آج میڈیا کے سوالات بھی نہ لے سکے۔