عثمان بزدار نے اپنی تبدیلی کی باتوں کو غیر مصدقہ قرار دیدیا

March 19, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی تبدیلی کی باتوں کو غیر مصدقہ قرار دیدیا۔

جیونیوز سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ ان کو تبدیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کچھ عرصے بعد میری تبدیلی کی خبریں پھیلائی جاتی ہے، جن کا مقصد پنجاب کی ترقی کو روکنا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) پہلے اپنا حال درست کرلیں پھر ہماری طرف آئیں، ابھی تو وہ منہ چھپا کر پھر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے قائد وزیراعظم عمران خان اور پنجاب اسمبلی کو ان پر پورا اعتماد ہے اور وہ ادھر ہی ہیں۔