وفاقی کابینہ نے روسی اور چینی کورونا ویکسین کی قیمتِ فروخت کی منظوری دیدی

March 21, 2021


وفاقی کابینہ نے روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک وی کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین کے ساتھ چینی ویکسین کنویڈشیا کی سیل پرائس مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے جبکہ دو خوراکوں کی قیمت 8 ہزار 500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ سے دونوں ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، روس اور چین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے۔