فاطمہ بھٹو کا دادی بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

March 23, 2021

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی دادی بیگم نصرت بھٹو کو بہت یاد کرتی ہیں۔

انہوں نے دادی اور سابقہ خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی 92 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

فاطمہ بھٹو نے دادا ذوالفقار علی بھٹو اور دادی بیگم نصرت بھٹو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہر وقت اپنی دادی کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جیسے جیسے میں زندگی کی منازل طے کررہی ہوں مجھے دادی کی شدید کمی محسوس ہورہی ہے۔‘

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ کاش میں آج بھی دادی کی رہنمائی حاصل کرسکتی۔