مسلم لیگی رہنما الحاج شمیم الدین انتقال کرگئے، سوئم کل ہوگا

March 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک پاکستان کے رہنما، سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سندھ الحاج شمیم الدین منگل کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 91برس تھی۔ان کی نماز جنازہ عید گاہ گراؤنڈ گلبہار میں ادا کی گئی جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوئم جمعرات کو بعد نماز عصر جامع مسجد المدینہ بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں ہوگا۔