پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 136 پوائنٹس کا اضافہ

March 24, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا ملا جلادن رہا، 100 انڈیکس 136 پوائنٹس اضافے سے بند ہوا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شیئرز بازار میں 40 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 15 ارب 95 کروڑ روپے اضافے سے 8 ہزار 45 ارب روپے ہوگئی ہے۔