نلتر فائرنگ کا مقدمہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا

March 26, 2021

گلگت کے علاقے نلتر میں گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

نلتر فائرنگ واقعے پر ڈی آئی جی وقاص احمد اور ایس پی مرزا حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں نامزد 16 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ مقدمےمیں نامزد 13ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

افسوسناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب گلگت سے نلتر بالا جانے والی مسافروں سے بھری جیپ پر نلتر پائین کے آر سی سی پل پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 18 مسافروں میں سے ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک چھوٹی بچی سمیت 7 زخمی ہوگئے تھے۔