پہلی بار کم آمدن طبقے کو اپنا گھر بنانے کا موقع دے رہے ہیں، وزیرِاعظم عمران خان

March 28, 2021


وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار کم آمدنی والے طبقے کو اپنا گھر بنانے کا موقع دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے سربراہان کو گھروں کے لیے قرض کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی ٹیلی تھون میں شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ لوگوں کو مشکل پیش آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے گھر بنانے شروع کردیے تو تعمیراتی صنعت سمیت پورے ملک میں انقلاب آئے گا۔