پی ڈی ایم کے ساتھ لکھنا چاہیے ’خدا مغفرت کرے‘، فوادچوہدری

March 31, 2021


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ لکھا جانا چاہیے کہ ’خدا مغفرت کرے‘۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اتحاد کی یہ گاڑی کیسے چلتی، ڈرائيور کوئی اور، بریک پر کسی اور کا پاؤں ہے، جبکہ کنٹرول کی خواہش کسی اور کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کم مدت کا سیاسی اتحاد کبھی نہیں رہا۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو ایک بار پھر استعفوں کی سیاست ختم کرکے اصلاحات کی سیاست کرنے کی دعوت دے دی۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی ہورہے ہیں۔