چلتی ٹرین سے چوری کرنے والے بچے کی ویڈیو سامنے آگئی

March 31, 2021

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر بچے چلتی ٹرین کے انجن سے بریک بلاک چوری کرنے لگے، ہزارہ ایکسپریس کے انجن سے بریک بلاک نکالتے ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچہ چلتی ٹرین کے انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان ہتھلی پر رکھ کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر جاتا ہے۔

ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے، یہ مافیا کا کام ہے، چوری کی وارداتوں میں شامل بچوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔