شاہ رخ خان نے سلمان اور عامر سے متعلق کیا کہا؟

April 01, 2021

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان سے سوالات پوچھنے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد کنگ خان کے لئے سوالوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

ٹوئٹر پر مداحوں نے شاہ رخ خان سے خوب سوالات پوچھے جس کے اداکار نے جواب بھی دیئے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے کہا کہ سلمان خان کے لئے کچھ کہیں جس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخنے کہا کہ بھائی تو بھائی ہی ہے۔

شاہ رخ خان کے اس جواب کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور میڈیا میں بھی کنگ خان کے اس جواب کو خوب جگہ ملی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اب میرے بچے میرے دوست ہیں۔

عامر خان کی فلموں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ انہیں عامر خان کی5 فلمیں بہت پسند آئیں۔

ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھ میں بالکل بھی انا نہیں ہے۔ امید ہے کورونا سے متعلق ہم جلد معمول پر آجائیں گے۔ آپ سب کو میں نے اپنی سالگرہ پر بہت مس کیا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ تمام لڑکیوں میں خوبصورتی ہوتی ہے جو ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے،اس کا موازنہ نہ کریں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ مداحوں کا انتظار ختم کرانے کے لئے فلموں کی جلدی جلدی شوٹنگ کراتا ہوں۔