انٹر بینک، ڈالر 30پیسے تک سستا

April 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار ، ڈالر 20سے 50پیسے تک سستا ہو گیا۔ یورو کی قیمت میں 70پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے بدھ کو بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 153.10روپے سے کم ہو کر 152.80روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 153.20سے کم ہو کر 153.00روپے ہو گئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 153.20روپے سے کم ہو کر 152.70 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 153.50روپے سے کم ہو کر 153.20روپے ہو گئی ہے۔