ہلمند اور ہرات میں بم حملے پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی

April 02, 2021

افغان صوبہ ہلمند میں بم دھماکے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔ کابل سے عرب میڈیا کے مطابق دھماکا ہلمند قندھار کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چہار گُل کے علاقے میں ہوا۔

مقامی گورنر ہاؤس کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

ادھر افغان پولیس کے مطابق صوبہ ہرات میں بھی مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔